مہوش حیات کی طویل عرصے بعدڈرامہ انڈسٹری میں واپسی

پاکستان شوبز کی نامور اداکارہ مہوش حیات کی7سال کے طویل عرصہ بعد ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی ہوگئی۔
مہوش حیات، جو اپنی بےمثال اداکاری کے لیے مشہور ہیں، آخری بار 2016 میں ڈرامہ "دل لگی” میں ہمایوں سعید کے ساتھ نظر آئی تھیں، جو کہ ایک زبردست کامیاب ڈرامہ ثابت ہوا۔
اب وہ ایک پیچیدہ، سنسنی خیز اور تجسس سے بھرپور کردار میں واپس آ رہی ہیں، اور اس بار ان کا نیا ڈرامہ مداحوں کو حیران کر دے گا۔
ڈرامے میں عثمان پیرزادہ، زینب قیوم، نیر اعجاز، سہیل سمیع، اسامہ طاہر، ندا ممتاز، شمیل خان، افشین حیات اور زہرہ عامر بھی شامل ہوں گے۔
