میکسیکو میں پہلی بار خاتون صدر منتخب

میکسیکو میں حکمراں جماعت مورینا پارٹی کی صدارتی امیدوار کلاڈیا شین بام نے الیکشن جیت کر ملک کی پہلی خاتون صدر  بن گئیں

کلاؤڈیا شین بام نے صدارتی الیکشن میں لینڈ سلائیڈنگ فتح حاصل کی۔ انھوں نے نے تقریباً 58 سے 60 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ مدمقابل گالویز 28 اور جارج الواریز مینیز 12 فیصد ووٹ حاصل کر پائے۔

میکسیکو میں صنفی امتیاز کافی زیادہ ہے اور خواتین کے خلاف جرائم کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔ ہر روز 10 خواتین کو قتل کیا جاتا ہے۔ ایسے ملک میں کسی پہلی خاتون صدر منتخب ہوکر کلاڈیا شین بام نے تاریخ رقم کردی۔

مریم حکومت بالاخر میڈیا مخالف قانون لانے میں کامیاب ہو گئی

 

خیال رہے کہ 61 سالہ کلاڈیا شین بام پیشے کے اعتبار سے ایک سائنس دان ہیں اور سیاست میں بھی حصہ لیتی رہی ہیں۔ میکسیکو سٹی کی سابق میئر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔

Back to top button