مشرق وسطیٰ جنگ: آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی کر دی گئی

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث انٹر نیشل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی کی اہم مٹٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔
بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی اہم میٹنگ جو 25 سے 27 مارچ تک قطر کے دارالحکومت دوحا میں منعقد ہونا تھی، خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مؤخر کر دی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب اس اجلاس کے اپریل میں ہونے کا امکان ہے، تاہم نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔ آئی سی سی انتظامیہ نے تمام رکن ممالک کو میٹنگ ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
