قومی سلامتی کمیٹی کے عسکری ممبرزاپنی پوزیشن واضح کریں
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کے عسکری ممبران کے بارے میں کہتے تھے کہ وہ مطمئن تھے جبکہ نیشنل سکیورٹی کونسل کے ممبران کہہ چکے ہیں کہ بیرونی سازش کے شواہد نہیں ملے،ہٰذاعسکری ممبرز اپنی پوزیشن واضح کر یں۔
عمران اورعلوی اپنا ایجنڈا آگے بڑھانے میں مصروف
ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا عمران خان خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، اب یہ معاملہ عمران خان یامتحدہ اپوزیشن کا نہیں پاکستان کاہے، یہ معاملہ تحریک عدم اعتمادکا نہیں رہاملکی سلامتی کاہے۔
انہوں نے کہا حساس نوعیت کےمعاملات میں تاخیرملک کیلئےنقصان دہ ہوتی ہے۔