مس یونیورس کا تاج میکسیکو کی حسینہ کے سر سج گیا

تھائی لینڈ میں مس یونیورس کے فائنل مقابلے کا تاج میکسیکو کی فاطمہ بوش کے سر سج گیا۔

25 سالہ فاطمہ بوش انسانیت دوست سرگرمیوں اور رضاکارانہ کاموں کے لیے مشہور ہیں۔ فائنل سے پہلے کی ڈرامائی صورتحال کے باوجود فاطمہ نے جیت اپنے نام کر لی۔

لائیو اسٹریم کے دوران تھائی ایونٹ ڈائریکٹر نے انکی سرِعام سرزنش کی لیکن اسکے باوجود فاطمہ بوش مداحوں کی پسندیدہ امیدوار قرار پائیں۔

مس یونیورس کے فائنل میں آئیوری کوسٹ، فلپائن، تھائی لینڈ اور وینزویلا کی حسینائیں بھی شامل تھیں جنہیں 120 سے زائد شرکاء میں سے منتخب کیا گیا تھا۔

فاطمہ بوش نے فائنل سے پہلے تھائی ایونٹ آرگنائزر نواٹ اٹساگرِسل کے ریمارکس پر ایک ڈرامائی واک آؤٹ کیا۔ مس عراق سمیت دیگر شرکا نے بھی انکا ساتھ دیا اور وہ بھی واک آؤٹ کرگئے۔

Back to top button