مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چمپئین:خواتین فائٹرز کی شاندار پرفارمنس

 مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چمپئین میں پاکستانی خواتین فائٹرز کی شاندار پرفارمنس،قومی فائٹر بانو بٹ نے جونئیر اور ایمان خان نے سینئر کیٹاگریز میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

لاہور میں ہونے والی پہلی مکسڈ مارشل آرٹس چمپئین شپ اختتام پذیر،چمپئین شپ میں قومی خواتین فائٹرزکا کھیل لاجواب رہا

بانو بٹ اور ایمان خان کے سامنے کوئی حریف ٹک نہ سکا، جونیئر کیٹگری کے فائنل میں بانو بٹ نے قازقستان کی فائٹر پر ایسا جارحانہ اٹیک کیا کہ اسے سنبھلنے کا موقع نہ ملا، سینئر کیٹگری کے فائنل میں ایمان خان نے قازقستان کی فائٹر کو ناک آوٹ کر کے گولڈ میڈل جیت لیا، بینٹم ویٹ میں  پاکستان کی بشریٰ احمد نے سلور میڈل حاصل کیا۔

 پنڈی ٹیسٹ،دوسرے دن  بنگلہ دیش نے 27رنز بنا لئے

مردوں کے مقابلوں میں پاکستانی شہاب خان ،ذیشان اکبر اور عبدالمنان نے مختلف کیٹگریز میں سلور میڈل حاصل کیے، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اظہر علی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ایشین چمپئین شپ میں 23 ممالک کے 180 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

Back to top button