انتقال کی خبروں پرمعین خان کاویڈیو پیغام جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے اپنے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی تمام لط خبروں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ سابق کرکٹر معین خان انتقال کر گئے ہیں۔
تاہم معین خان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے ناراضی کا بھی اظہار کیا۔
معین خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو اسٹوری اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سے میری صحت اور میرے انتقال کی ایک خبر گردش کررہی ہے۔یہ جس نے بھی پوسٹ کی اس نے بڑی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔
معین خان نے کہا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ الحمداللہ میں خیریت سے ہوں اور اپنی زندگی انجوائے کررہا ہوں۔
دراصل حیدرآباد کے ایک مقامی سابق کرکٹر معین خان راجپوت کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔تاہم سوشل میڈیا پر خبر سامنے آنے کے بعد شائقین کرکٹ معین خان راجپوت کو سابق وکٹ کیپر معین خان سمجھے۔
