محمد البشیر کو شام میں عبوری حکومت بنانے کی ذمے داری تشکیل

شام میں ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کےکمانڈراحمد الشرع نے محمد البشیر سےملاقات کی،اس دوران یہ اطلاعات سامنےآئی ہیں کہ محمد البشیرکوشام میں عبوری حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

العربیہ کی رپورٹ مطابق یہ بات شامی مسلح حزب اختلاف کے آپریشنز کے کمانڈراحمد الشرع، وزیراعظم محمد الجلالی اور سالویشن گورنمنٹ کےسربراہ محمد البشیرکےدرمیان ہونےوالی اس ملاقات کےبعد سامنے آئی ہے، جس کا مقصد اقتدارکی منتقلی کےانتظامات کا تعین کرنا اور شام کو افراتفری سےبچانا تھا۔

محمد البشیر کون ہیں؟

محمد البشیر نے 2007 میں حلب یونیورسٹی سےشعبہ مواصلات میں الیکٹریکل اورالیکٹرانک انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی، انہوں نے 2011 میں شامی گیس کمپنی سےمنسلک گیس پلانٹ میں پریزیشن انسٹرومینٹیشن ڈیپارٹمنٹ کےسربراہ کے طور پر کام کیا، وہ ڈھائی سال وزارت اوقاف میں تعلیم، تربیت و رہنمائی میں امور شریعہ کےڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔

30 منٹ پہلے پھانسی دی جانی تھی، شام کی جیلوں سے آزاد قیدیوں کی داستانیں

 

سالویشن حکومت میں ان کےپروفائل کےمطابق محمد البشیر نے 2021 میں ”ادلب“ یونیورسٹی سےشریعہ اور قانون میں ڈگری حاصل کی، منصوبہ بندی اورانتظامی تنظیم کے اصولوں میں سرٹیفکیٹ حاصل کیا، محمد البشیر 2022 اور 2023 میں ترقی اور انسانی امور کے وزیر رہے،وہ 1983 میں ادلب گورنری کے جنوب میں جبل الزاویہ میں پیدا ہوئے تھے۔

محمد البشیر نےایک بیان میں کہا کہ بشارالاسد کی حکومت میں شامل اہم عہدیداروں کا بے گناہ قیدیوں پرانسانیت سوز تشدد اور قتل عام کرنےپر ٹرائل کیا جائے گا۔

Back to top button