محسن نقوی نےنیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کرکٹرز کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی ڈومیسٹک کرکٹرز کی آواز بن گئے۔
پی سی بی ترجمان کےمطابق محسن نقوی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرزکی میچ فیس کم ہونے کا نوٹس لیتے ہوئےٹورنامنٹ کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا۔
چیمپئنز ٹرافی کے بعد آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے رینکنگ جاری
ترجمان کےمطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے والے ڈومیسٹک کرکٹرز کےمعاوضےکم کرنےسےمنع کردیا گیا ہے اور چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
ترجمان کےمطابق چیئرمین نےتمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرثانی احکامات جاری کیےہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز ڈومیسٹک کرکٹ کی میچ فیس کم ہونے کی خبر نشر کی گئی تھی۔
