محسن نقوی کی کوششیں رنگ لے آئیں،ایشین کرکٹ کونسل کااجلاس ڈھاکہ میں ہوگا

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایشین کرکٹ کونسل  کا سالانہ تاریخی اجلاس کل ڈھاکا میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کااجلاس کل ڈھاکا کے مقامی ہوٹل میں پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔اے سی سی کے سالانہ اجلاس کا کورم مکمل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی کوششوں سے اجلاس میں 25 میں سے 24 اراکین کا کورم ہو گا۔بھارت بھی اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں شامل ہے۔بھارت اجلاس میں آن لائن شرکت کرے گا۔

بی سی سی آئی کے سیکرٹری جنرل راجیو شکلا اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے۔

 اے سی سی اے جی ایم میں کورم کے لئے 13 اراکین درکار تھے اجلاس میں 24 اراکین شریک ہوں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ 2025 کے حوالے سے سے بھی گفتگو ہو گی۔

Back to top button