پی ٹی آئی کا پنجاب،اسلام آباد میں مزید مظاہروں کافیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نےپنجاب اوراسلام آبادمیں مزید احتجاجی مظاہرےکرنےکا فیصلہ کرلیاہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ پاکستان تحریک انصاف نےپنجاب اوراسلام آباد میں مزید احتجاجی مظاہرےکرنےکا فیصلہ کرلیاہےتاہم ان احتجاجی مظاہروں کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورنہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہناہےکہ پارٹی جلدہی نئےاحتجاجی پلان کااعلان کرےگی۔

تحریک انصاف کی جانب سےاحتجاج کی کال کےبعد پارٹی کےسینٹرل پنجاب کے صدرحماد اظہرنےاحتجاج کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔

چینی وزیراعظم کادورہ پاکستان،قرضےکی ری پروفائلنگ کاامکان

جاری شیڈول کےمطابق تحریک انصاف11اکتوبرکوملتان اورساہیوال میں احتجاج کرےگی۔اسکےعلاوہ 13اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں احتجاج کیا جائے گا جبکہ14اکتوبرکولاہوراورفیصل آباد میں احتجاجی مظاہرےہوں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنےپیغام میں حماد اظہرنےکہا کہ پولیٹکل کمیٹی پورےپاکستان کواسلام آباد میں کال دیں گی۔ملک میں عوام کی حاکمیت کی خاطر احتجاج جاری رہےگا۔

Back to top button