بجلی چوری میں ملوث لیسکو کے 100سے زائدملازمین معطل

بجلی چوری میں ملوث لیسکو کے100سے زائد ملازمین معطل ،10کوگرفتار کرلیاگیا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوری میں ملوث لیسکو ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری،مہم کے دوران 10 ملازمین کو گرفتار بھی کروایا گیا ہے۔ نارتھ سرکل میں11، سنٹرل سرکل میں 7، ایسٹرن سرکل میں10، اوکاڑہ سرکل میں 2، ساؤتھ سرکل میں 4، شیخوپورہ سرکل میں 4، قصور سرکل میں 51 اور ننکانہ سرکل میں12 ملازمین کو معطل کیا گیا۔ اسی طرح نارتھ سرکل میں 1، ایسٹرن سرکل میں 8 جبکہ قصور سرکل میں ایک ملازم کو گرفتار کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان  کی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے گھرآمد،تعزیت  کی

 چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث لیسکو اہلکار قومی خزانے کو نقصان پہچانے کے ساتھ ساتھ ادارے کی بدنامی کا بھی باعث بنتے ہیں، ایسے عناصر کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button