فلپائن میں سمندری طوفان 100 سے زائد افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 100 افراد طوفان کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

 طوفان ٹرامی کی تباہ کاریاں جاری

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 اکتوبر کو فلپائن سے ٹکرانے والے طوفان ٹرامی کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور طوفان کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد اب 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔

شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم

خبر کے مطابق رہائشی علاقوں میں سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور گھروں میں پانی جمع ہونے سے شہری گھر کی چھتوں پر محصور ہو کر رہ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور  لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

ایران کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے

5لاکھ لوگ بے گھر ہوئے،فلپائنی حکام

فلپائنی حکام کا بتانا ہے کہ انہیں طوفان کے خطرے کے باعث 5 لاکھ سے زائد لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور کرنا پڑا جبکہ سیلابی صورتحال کے بعد اب تک 40 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، زخمیوں اور لاپتہ افراد کے باعث اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بہہ گئیں اور انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ بیشتر گاؤں بھی رہائشی علاقوں میں سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور گھروں شدید متاثر ہوئے۔فلپائن سے ٹکرانے والے طوفان ٹرامی کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور طوفان کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد اب 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ہنگامی صورتحال کی وجہ سے ریسکیو ٹیمیں شہریوں کی مدد کررہی ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

 

Back to top button