ایران کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب پر مجلس خبرگانِ رہبری کے زیادہ تر ارکان متفق

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں  آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد نئے سپریم لیڈر کی نامزدگی کا عمل جاری ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی مہر کے مطابق، سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے قائم مجلس خبرگانِ رہبری کے رکن میر باقری نے بتایا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب پر زیادہ تر ارکان متفق ہو چکے ہیں۔

میر باقری کے مطابق، انتخابی عمل کے دوران کچھ رکاوٹیں اب بھی باقی ہیں جنہیں حل کرنا ضروری ہے تاکہ نامزدگی کا عمل مکمل اور شفاف طور پر مکمل کیا جا سکے۔

Back to top button