کراچی میں فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے دوست محمد ولد گل فراز خان کو گرفتار کر لیا، جو باجوڑ کا رہائشی اور فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم نومبر 2020 میں دیگر فتنۃ الخوارج کے دہشت گرد ساتھیوں کے ہمراہ نواگئی میں اسسٹنٹ کمشنر پر فائرنگ اور سرکاری مشینری کو نذرِ آتش کرنے میں ملوث رہا، جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشت گردی کی سنگین دفعات کے تحت درج ہے۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزم اس واقعے کے بعد کراچی میں روپوش تھا اور دیگر فتنۃ الخوارج کے ساتھ شہر کے حساس مقامات پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
