T20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے اٹلی کو 42 رنز سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 37ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے اٹلی کرکٹ ٹیم کو 42 رنز سے شکست دے دی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں اٹلی 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 123 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اٹلی کی جانب سے بین مانینتی نے 26 اور جے جے اسمٹس نے 24 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے 4 وکٹیں حاصل کیں، میتھیو فورڈ نے 3، گوداکیش موتی نے 2 اور عقیل حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ شمار جوزف نے 4 کیچز بھی پکڑے، اور وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 4 وکٹیں لینے اور 4 کیچز پکڑنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

میچ میں اٹلی نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، جس میں کپتان شائے ہوپ 75 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اٹلی کی جانب سے بین مانینتی اور کرشن کالوگاماگے نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی حسن اور ٹھامس ڈراکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Back to top button