ایم کیو ایم پاکستان، پی ٹی آئی کا سندھ بلدیاتی قانون کیخلاف دھرنا

ایم کیو ایم کراچی ، پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں نے بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علامتی دھرنا دے دیا۔

اپوزیشن جماعتوں نے بلدیاتی قانون کیخلاف فوارہ چوک پر مشترکہ احتجاج کیا جس میں اپوزیشن لیڈر سندھ اور پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، نصرت سحر عباسی، خواجہ اظہار، ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

متحدہ رہنما عامر خان نے بلدیاتی قانون کے خلاف ابھی سے شارع فیصل میٹرو پول پر دھرنا شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اپوزیشن اتحاد میں شامل ساری جماعتیں، پی ٹی آئی، مسلم لیگ فنکشنل بھی ہمارے ساتھ بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنے میں بیٹھیں گی۔

عمران اور انکی حکومت کے لیے بُرے دنوں کا منظر نامہ

عامر خان نے کہا کہ ہم اُس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک سندھ حکومت متنازع قانون کو منسوخ نہیں کرتی یا اسے واپس نہیں لے لیتی۔

Back to top button