ایم کیو ایم کا حکومت سے علیحدگی کا عندیہ
ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ نہ جانے کب حکومت چھوڑ دیں،حکومت چھوڑنے میں میرا ریکارڈ بہت خراب ہے۔
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نےکراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کےوقت بہت عجلت تھی،آئینی ترمیم کے باعث مدارس کے بارےمیں نہیں سوچا گیا۔
خالد مقبول صدیقی نےکہا کہ کراچی شہر کی تعمیر اور اس سے محبت کرنا ہو گی، جب تک خوش حالی کراچی میں نہیں آئےگی ملک خوش حال نہیں ہوگا،دعا کریں کراچی بھی اسلام آباد جیسا ہو جائے۔
کراچی کےبلدیاتی اختیارات ایک دھوکہ ہیں، خالد مقبول صدیقی نئے پاکستان کی تعمیر کےلیے نئے انداز سے سوچیں، خالد مقبول کراچی چل رہا ہےتو ملک پل رہا ہے۔
اچکزئی کی پی ٹی آئی سے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی اپیل
انہوں نےکہا کہ جب کراچی کو بائی پاس کیا تو پاکستان کی ترقی بائی پاس ہوئی، کراچی کی ترقی کے لیے کام کریں گے تو ملک ترقی کرےگا، جو ادارے کراچی سے ختم کرنے کی سازش کی گئی وہ کسی دیگر صوبےنہیں بلکہ بنگلہ دیش چلےگئے۔