مفتی قوی کی پھرراکھی ساونت کوشادی کی پیشکش

پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو ایک بار پھر شادی کی پیشکش کردی۔
مفتی عبدالقوی نے راکھی ساونت کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ ان کے لیےخوبصورت ایک چھوٹا سا لفظ ہے۔ وہ حسن والی، جمال والی، عزت والی، ایمان والی اور عبادت والی ہیں۔ ان کے اندر کون سی کمی ہے جس کی وجہ سے وہ راکھی سے شادی سے انکار کریں گے۔
مفتی قوی نے کہا راکھی ساونت کو کہا کہ میں آج بھی اسی بات پر کھڑا ہوں کہ ’نکاح کے لیے حاضر ہوں، حاضر ہوں، حاضر ہوں۔
مفتی قوی کا مزید کہنا تھا کہ راکھی ساونت کیلئےپہلی برکت ان کا نام فاطمہ ہے، وہ 3 مرتبہ عمرہ کر چکی ہیں اور انہوں نے 20 لوگوں کو عمرے پر بھیجا ہے اور یہ سب ان کے نام کی برکت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 لوگوں کو عمرے پر بھیجنے پر وہ راکھی ساونت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
