ملتان ٹیسٹ:ویسٹ انڈیزکیخلاف پاکستان کو202 رنز کی برتری مل گئی
ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے ، دوسرےدن کےاختتام تک پاکستان نے3وکٹ کے نقصان پر109 رنزبنا کرمجموعی طورپر202 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں230 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلی اننگزمیں پاکستانی اسپنرز نے137رنز پر پویلین بھیج دیا۔
93رنز کی برتری کےساتھ دوسری اننگز شروع کرنےوالی پاکستانی ٹیم نےدوسرے روز کے کھیل کےخاتمے تک تین وکٹ پر109رنز بنالیےہیں اوراسےمہمان ٹیم پر202 رنز کی برتری حاصل ہے۔
کامران غلام 9 اورسعود شکیل2رنز پرناقابل شکست ہیں۔کپتان شان مسعود 52رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ہریرہ نے29 رنز بنائے جب کہ بابراعظم 5 رنز بناسکے۔
ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز143رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی، سعود شکیل اور محمد رضوان نے مزید44 رنز کا اضافہ کیا، سعو د شکیل 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
وکٹ کیپر محمد رضوان نے71 رنز بنائے، سلمان آغا، نعمان علی، ساجد خان ، خرم شہزاد زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور پاکستانی ٹیم 230رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جومیل وریکن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
پہلے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کاآغاز تباہ کن رہا صرف51 رنز پر7 کھلاڑی پویلین واپس چلے گئے، ابتدائی چار وکٹیں ساجد خان نے گرائیں، اُس کے بعد نعمان علی نے ہاتھ دکھائے اور پنجہ گاڑھ دیا۔آخری وکٹ ابرار احمد کےحصےمیں آئی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم 137 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل وریکن نے31 اور جیڈن سیلز نے 22رنز بنائے۔