ملتان ٹیسٹ : ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کا منفرد ریکارڈ

ملتان میں کھیلے گئے ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کے دوران قومی ٹیم نے منفرد ریکارڈ قائم کرلیا،یہ ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلا جانےوالا سب سے چھوٹا ٹیسٹ بن گیا ہے۔

خیال رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دےکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے جب کہ انگلینڈ کےخلاف 2 فتوحات کےبعد قومی ٹیم کی ہوم گراؤنڈ پر یہ مسلسل تیسری فتح ہے۔

تاہم، اس فتح کی خاص بات یہ تھی کہ پاکستان نے تیسرےہی روز فتح سمیٹ لی،قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو جیت کےلیے 251 رنز کا ہدف دیاتھا تاہم ویسٹ انڈیز کو اسپن جال میں پھنسا کر 123 پر ہی قابو کر لیا۔

یوں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں منفرد ریکارڈ قائم کرلیا،یہ میچ پاکستان میں کھیلا جانےوالا سب سے چھوٹا ٹیسٹ میچ بن گیا۔

ملتان ٹیسٹ کی چاروں اننگز میں 1064 گیندیں پھینکیں گئیں جو کہ پاکستان میں ٹیسٹ میچ میں سب سے کم ہیں،پاکستانی اسپنرز نےتباہ کن باؤلنگ کرتےہوئے ویسٹ انڈیز کی تمام 20 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں پاکستان میں گیندوں کے حساب سے سب سےچھوٹا ٹیسٹ 1990 میں انہی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی چاروں اننگز میں 1080 گیندیں پھینکیں گئیں تھیں۔

ملتان ٹیسٹ تیسرا روز : پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست

علاوہ ازیں ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی بالرز نے دونوں اننگز میں صرف 371 گیندیں کرائیں۔یہ پاکستانی بالرز کی کسی بھی ٹیسٹ میچ میں مختصر ترین میچ وننگ کارکردگی ہے۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹیسٹ میچ کی فتح کےلیے سب سے کم گیندیں بنگلادیش کےخلاف کرائی تھیں، 2005 میں ملتان ہی میں بنگلادیشی بیٹرز صرف 494 گیندیں کھیل پائےتھے۔

Back to top button