منیب بٹ نےعالیہ بھٹ کیساتھ فلم کی آفر کی تردید کردی

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نےعالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم کی آفر ملنےکی تردید کردی۔
اداکار منیب بٹ کا نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے فورسز میں شمولیت اختیار کرنے کا شوق تھا، تاہم اللہ نے نصیب میں اداکار بننا لکھا تھا تو شوبز میں آگیا۔ویسے تو کراچی والے بھی بےحد پیار کرتے ہیں،لیکن پنجاب بالخصوص لاہوریوں کی محبت کا کوئی جواب نہیں۔مختلف ہدایت کاروں کے ساتھ کام کر کے اردو بہتر ہوئی۔
منیب بٹ نے بتایا کہ وہ مردوں کی اکثریت کے برعکس کھانا بھی پکا لیتے ہیں۔اگر کبھی اہلیہ کا رات میں کچھ کھانے کا دل چاہے تو میں انہیں کچن میں نہیں جانے دیتا بلکہ اپنے ہاتھ سے کچھ پکا کر کھلاتا ہوں۔
عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم کی آفرکی تردید کرتے ہوئے منیب بٹ کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں یہ خبریں کون پھیلا رہا ہے۔بھارت سے ایک فلم آفر ہوئی تھی مگر وہ پنجابی فلم تھی، جس کی شوٹنگ کینیڈا یا لندن وغیرہ میں ہوتی، تاہم اس کی شوٹنگ ہی نہیں ہو سکی۔اہلیہ ایمن خان ان سے بہت بہتر اور منجھی ہوئی اداکارہ ہیں۔اہلیہ کے ساتھ شادی کے بعد ایک بھی پروجیکٹ نہیں کیا۔

Back to top button