سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500روپےاضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت نئی تاریخی بلندی پرپہنچ گئی۔فی تولہ سونا1500روپےمہنگاہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت  میں 1500  روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 9 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ65 ہزار 346 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر اضافے سے 2948 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئےکاروباری ہفتےکے پہلے روز کاروبار کا آغاز منفی لیکن انجام مثبت ہوا ہے۔100انڈیکس ایک ہزار 529 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 330 پر بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2 ہزار 716 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 14 ہزار 573 رہی۔

بازار میں 45 کروڑ 55 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 25 ارب 88کروڑ روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 146 ارب روپے بڑھ کر 14ہزار 104 ارب روپے ہے۔

Back to top button