مراد علی شاہ کی آئی جی سندھ کو پنجاب پولیس کی ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے رحیم یارخان میں پولیس پر ڈاکوؤں کی حملےکی شدید مذمت کی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے شہید پولیس اہلکاروں کےخاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا، آئی جی سندھ کو پنجاب پولیس سے رابطے کی ہدایت کی اورکہا کہ پنجاب پولیس کوجو بھی مدد درکار ہےوہ فوری کی جائے، ڈاکوؤں کےخلاف سندھ، پنجاب اور بلوچستان پولیس مشترکہ آپریشن کی منصوبہ بندی کرے۔
رحیم یارخان: کچہ ماچھکہ میں پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی، مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ پنجاب کی پولیس سندھ پولیس کی طرح بہادرہے، دونوں نے دہشت گردی کےخلاف ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیاہے، سندھ حکومت شہید پولیس اہلکاروں کےخاندانوں کے ساتھ ہے، وزیر اعلیٰ نےزخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کےلیے دعا کی۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےکہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کوعلاج کی ضرورت ہو تو سندھ حکومت ہرطرح کے تعاون کےلیے حاضرہے۔