پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مسلسل نظرانداز کیاجارہا ہے ، پیپلز پارٹی کا شکوہ
وزیر اعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کو مسلسل نظرانداز کیاجارہا ہے
وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نے آئندہ چند روز میں اہم قانون سازی کےلیے بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا ہے اور اہم قانون سازی کےلیے قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکو بلایا جارہا ہے۔
جب کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس اتوارکو گورنر ہاؤس لاہور میں بلالیا گیا۔ ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی نے شکوہ کیا کہ پنجاب حکومت میں پیپلزپارٹی کو مسلسل نظرانداز کیاجارہا ہے۔
مراد علی شاہ کی آئی جی سندھ کو پنجاب پولیس کی ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی ہدایت
پیپلز پارٹی کےوفد میں شیری رحمٰن، نوید قمر اور راجہ پرویزاشرف شامل تھےجب کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے اسحٰق ڈاراور رانا ثناء اللہ شریک تھے۔