قائم علی شاہ کی بیٹی کی ملازمین میں توسیع،پروفیسرزنےفیلڈ مارشل کو خط لکھ دیا

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صاحبزادی کی مدت ملازمت میں توسیع پر جے ایس ایم یو کے سینئیر ایسوسی ایٹ پروفیسرز نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر کو خط لکھ دیا۔
خط میں پروفیسرز نے لکھا ہے کہ دوبارہ تقرری پی ایم ڈی سی کے 19 مئی کے نوٹیفکیشن کے تحت کی گئی ہے، پی ایم ڈی سی کے 19 مئی کے نوٹیفکیشن کے دوسرے پیرا کو نظر انداز کردیا گیا، ترقیوں کے منتظر6 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقیاں متاثر ہورہی ہیں، اہل ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو نظر انداز کرنے سے ادارے کا غلط تاثر جارہاہے۔
پروفیسرز نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ فیکلٹی کی دوبارہ تقرری سے دوسروں کی ترقی متاثر نہ ہونے کی پی ایم ڈی سی کی واضح ہدایت موجود ہے، پی ایم ڈی سی کی واضح ہدایت کے برخلاف ڈاکٹر نگہت کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی۔
یہ خط ڈاکٹر شازیہ نصیب، ڈاکٹر میمونہ رحمان، ڈاکٹر شفیق اسماعیل کی جانب سے لکھا گیا ہے، ڈاکٹر عمیمہ اختر، ڈاکٹر ماہ رخ حیدر، ڈاکٹر سائرہ شیخ کے دستخط بھی خط پر موجود ہیں ، خط وزیراعلی سندھ اور وزیر صحت کے ساتھ محتسب اعلی کو بھی بھیجا گیا۔
