سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کاسیاسی و عسکری فریم ورک بنانےکافیصلہ

ترک وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان نے ’معاہدۂ مکہ‘ کے تحت سیاسی اور عسکری رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ گزشتہ ہفتے طے پانے والے مشترکہ دفاعی کے تحت ایک مشترکہ سیاسی اور عسکری فریم ورک تشکیل دیں گے جس میں تینوں ممالک کے وزرائے دفاع، وزرائے خارجہ اور عسکری سربراہان شامل ہوں گے۔
انقرہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان ترک وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ اس نئے رابطہ جاتی نظام کے ذریعے دفاع اور خارجہ امور سے متعلق معاملات پر تینوں ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
ترک وزارتِ دفاع کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مشترکہ فوجی مشقوں کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ دفاعی شعبے میں مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی کے تبادلے تک تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی کام کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے 7 اگست کو مکہ مکرمہ میں ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جسے ’مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ‘ یا ’’معاہدۂ مکہ‘ نام دیا گیا تھا۔
