میررضاقتل کیس:تفتیشی ٹیم نےاین سی سی آئی اے کو4خطوط لکھ دیئے

میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں تفتیشی ٹیم نے این سی سی آئی اے کو 4 مختلف لکھ دیئے۔

ذرائع کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ میر رضا کی سمارٹ واچ کی فارنزک کی جائے اور مقتول کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی بھی تفصیلات دی جائیں۔مقتول کے سوشل میڈیا اکاونٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نئی تفتیشی ٹیم کا دوسرا اجلاس فیروز آباد تھانے میں ہوگا جس کے بعد  ٹیم جائے وقوعہ کا دوبارہ دورہ کرے گی۔

میر رضا کے اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نےکہا کہ کئی روز سے میر رضا کی سمارٹ واچ سابق سربراہ کمیٹی کے پاس تھی، سمارٹ واچ گزشتہ روز این سی سی آئی اے کے حوالے کی گئی، سمارٹ واچ کی فارنزک این سی سی آئی اے سے نہیں کروانا چاہتے، واچ کی فارنزک لاہور فارنزک لیب سے کروائی جائے۔

جبران ناصر نے کہا کہ سمارٹ واچ سربراہ کمیٹی کے پاس ہونےسے ٹیمپرنگ کا امکان ہے۔

دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے میر رضا قتل کیس میں پولیس کی کوتاہیوں کا اعتراف کیاہے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ  وکلا اور پولیس ایک ہی کرمنل جسٹس سسٹم کا حصہ ہیں، وکلا سپریم لائسنسنگ اتھارٹی ہیں آپ پر کافی ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں مسائل حل کرنے اور حل تلاش کرنے آئے ہیں، 7 ماہ میں 27 ہزار پولیس والوں کو سزائیں دی ہیں، سندھ بار کونسل اپنے اختیارات کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرے،  وکلا پڑھا لکھا طبقہ ہے مل کام کریں گے سسٹم مضبوط ہوگا،  تھانوں کا گھیراؤ نہیں ہوگا مل بیٹھ کر مسائل حل کریں گے۔

Back to top button