براڈ پیک پر لاپتا پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی

براڈ پیک پر ہونے والے مہلک برفانی تودے میں لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش بالآخر مل گئی ہے۔
الپائن کلب آف پاکستان نےتصدیق کی کہ میت کو بیس کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سخی اس 10 رکنی بین الاقوامی مہم کا حصہ تھے جو رواں سال 30 جولائی کو پیش آنے والے حادثے کے بعد لاپتا ہو گئی تھی۔
عالمی شہرت یافتہ برطانوی نیپالی کوہ پیما نرمل پورجا کی سربراہی میں 10 رکنی بین الاقوامی مہم دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک، براڈ پیک، سر کرنے نکلی تھی کہ 30 جولائی کو اچانک برفانی تودہ گرنے سے پوری ٹیم سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ بعد ازاں پورجا کی کمپنی نے تصدیق کی کہ اس حادثے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔
اب تک 7 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل چکی ہیں، تاہم سہیل سخی، امریکی کوہ پیما سارہ میلوری گیئس اور نیپالی کوہ پیما نوانگ تھنڈو شرپا کی تلاش گزشتہ ہفتے مزید برفانی تودے گرنے کے خطرے کے پیش نظر معطل کر دی گئی تھی۔

Back to top button