پسند کی شادی پر قتل: 11 ملزمان گرفتار کرلیے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل میں ملوث اب تک 11 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں، ریاست مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔

بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں پسند کی شادی کرنے والے خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کا وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے نوٹس لیا تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ڈیگاری میں قبائلی عوام نے ہجوم میں لڑکی اور لڑکے پر گولیاں برسادیں، میاں بیوی کو دھوکا دہی سے واپس بلاکر قتل کیا گیا،دونوں نے پسند کی شادی کی تھی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو میں دکھائے جانےوالے مقتولین کی شناخت ہو چکی ہے۔قتل کے واقعہ میں ملوث اب تک 11 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، آپریشن جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ واقعہ میں تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، یاست مظلوم کے ساتھ ہے۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ عید سے چند روز قبل پیش آیا تھا جس کی ویڈیو حال ہی میں منظر عام پر آئی۔

سپیکر خیبرپختونخوا کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، مخصوص نشستوں پر حلف برداری کو غیر آئینی قرار دے دیا

ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس گھناؤنے جرم پر پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی جس پر ریاست کی مدعیت میں دہشتگردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور لڑکی کے قتل میں ملوث ایک مشتبہ قاتل کو گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

Back to top button