مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں ہار تسلیم کرلی

پنجاب اسمبلی کی 20 سیٹوں پرآج ہو2نے والے ضمنی انتخابات میں مسلی لیگ ن نے ہار تسلیم کر لی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی ربطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر تے ہوئے کہا کہ ہم نتائج کو تسلیم کرتےہیں،عوام کے فیصلے کے آگے سرجھکانا چاہیے،سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے دل بڑا کرنا چاہیے۔
دریں اثنا مسلم لیگ کے رہنما ملک احمد نے کہاہے کہ م اپنی شکست کو قبول کرتے ہیں اور کھلے دل سے تحریک انصاف کو مبارک باد دیتے ہیں۔

اینکر پرسن اقرارالحسن کا دعا زہرا کے اغوا ہونے کا دعویٰ

نجی ٹی وی سماء سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیے، ہم اپنی شکست کو قبول کرتے ہیں اور کھلے دل سے تحریک انصاف کو مبارک باد دیتے ہیں۔

ان کا کہنا رتھا کہ گر فواد چوہدری یہ کہتے ہیں کہ عوام نے ان کا بیانیہ قبول کیا ہے تو درست کہہ رہے ہیں کیونکہ یہ انتخابی نتائج بھی بتارہے ہیں۔ ہم نے کوشش کی کہ انتخابات جتنے شفاف ہوسکتے ہیں اتنے شفاف ہوں ہم نے حکومتی مشینری استعمال نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو کیوں ووٹ دیئے اس کا ہمیں جائزہ لینا ہوگا، ہم اگلے لائحہ عمل سے متعلق دیکھ رہے ہیں، اس حوالے سے مشاورت ہورہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہناتھا کہ اگر ہم نے ضمنی انتخابات میں 20 نشستیں گنوا دیں تو میری ذاتی رائے کے مطابق ہمیں حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں اور عوام کی بات کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔ اگر یہ بات عام انتخابات کی طرف جاتی ہے تو اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

Back to top button