کورونا کے وارجاری ، مزید 2 افراد لقمہ اجل بن گئے
کوروناوائرس کے وارملک میں دن بدن تیزہوتے جار ہے ہیں گزشتہ 24 گھٹوں کے دوران مزید 2 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ 173 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21 ہزار 233 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 605 کیسز کے نتائج مثبت آئے اور شرح 2.85 فی صد ریکارڈ کی گئی، مختلف شہروں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے جاری اعداد شمار کے مطابق نوشہرہ میں مجموعی طور پر 28 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 4 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 14.29 ریکارڈ کی گئی۔ بہاولپور میں 105 ٹیسٹ کیے گئے اور 7 افراد کے نتائج مثبت آئے جب کہ شرح 6.67 فی صد ریکارڈ ہوئی۔
پٹرول ساڑھے18، ڈیزل40.54 روپے لٹر سستا کر دیا
صوبائی داراالحکومت لاہورمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1860افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 108افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 5.81 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ حیدر آباد میں 191 ٹیسٹوں میں سے 10 ٹیسٹ مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ شرح 5.24 رہی۔ مظر آباد میں 41 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 مثبت آئے اور شرح 4.88 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد میں 1343 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 37 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے اورشرح 2.76 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ ملتان میں 192 ٹیسٹوں میں سے 5 مثبت ریکارڈ کیے گئے جب کہ شرح 2.60 رہی۔ مردان میں کل 279 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 7 کے نتائج مثبت آے اور شرح 2.51 فی صد ریکارڈ کی گئی، صوابی میں 130 ٹیسٹوں میں سے 3 کے نتائج مثبت رہے اور شرح 2.31 فی صد ریکارڈ ہوئی جب کہ کوئٹہ میں مجموعی طور پر کورونا کے 255 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 5 کے نتائج مثبت آئے اورشرح 1.96 فی صد ریکارڈ کی گئی۔