مصطفیٰ عامر قتل کیس : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ایف آئی اے کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ارکان اسمبلی پر مشتمل ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

کراچی میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کے کیس کا معاملہ قومی اسمبلی بھی پہنچ گیا ہے جس  کےبعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے )کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب انسداد منشیات فورس( اے این ایف) کو بھی مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کا حکم دیاگیا ہے۔

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ نے مصطفیٰ عامر کیس میں ذیلی کمیٹی بھی بنا دی ہے۔

نوٹی فکیشن کےمطابق کمیٹی میں ارکان قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل، آغا رفیع اللہ، نبیل گبول اور ایم کیو ایم سے خواجہ اظہار الحسن کو بھی شامل کیا گیاہے۔

انٹرا پارٹی انتخاب کروانے کے باوجود بھی پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں دیا گیا ، بیرسٹر گوہر

 کمیٹی نے مصطفیٰ عامر کیس میں آئندہ اجلاس میں آئی جی سندھ کو طلب کرلیا ہے۔

Back to top button