بارشوں ، سیلاب سے 6 افراد جاں بحق ، سات زخمی

   پشاور:پروانشل ڈیزاسٹر میجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے )نے خیبر پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جار ی کردی۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں اورسیلاب سے6 افراد جاں بحق جبکہ7زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی طر ف جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث دیراپردو،کرک اورشانگلہ میں ایک ایک گھرکوجزوی نقصان پہنچا ہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

Back to top button