میری معمولی بات کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دے کر پیش کیا جاتا ہے: ماہرہ خان

 

 

 

 

اداکارہ ماہرہ خان نے شکوہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اُن کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو غلط رنگ دے کر پیش کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسی لیے اب وہ بات کرتے ہوئے زیادہ محتاط ہوگئی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ نے اپنی نئی فلم کی تشہیری مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایک واقعہ بتایا کہ میں نے ایک بار بس ایسے ہی کہہ دیا تھاکہ میری نانی کہتی تھیں سلیولیس نہ پہنو،اب جب بھی میں سلیولیس تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہوں تو لوگ فوراً کمنٹ کرتے ہیں کہ نانی کو بھول گئیں؟‘

ماہرہ خان کا کہنا تھاکہ ان کے یہ جملے نہ تو کسی کے خلاف تھے اور نہ کسی قسم کا بیانیہ بنانے کےلیے، لیکن سوشل میڈیا کے چند لوگ انہیں تنقید کا ذریعہ بنالیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسی لیے اب وہ بات کرتے ہوئے زیادہ محتاط ہوگئی ہیں۔

بالی وڈ سٹار دیپیکا پڈوکون نے8گھنٹےسےزائدکام کی مخالفت کردی

اداکارہ نے کہا کہ آج کل وہ سوالات سے گریز کرتی ہیں اور اگر جواب دیں بھی تو الفاظ نہایت سوچ سمجھ کر منتخب کرتی ہیں، کیوں کہ انہیں معلوم ہےکہ ایک چھوٹا سا جملہ بھی غلط تاثر کےساتھ پھیل سکتا ہے۔وہ اپنی ذاتی زندگی اور خاندان سے متعلق باتوں پر اب مزید احتیاط کرتی ہیں تاکہ کسی کو بھی ان کے مؤقف کو غلط معنی دینے کا موقع نہ ملے۔

 

 

 

Back to top button