نیب مفرور ملک ریاض کی حوالگی کےلیے اقدامات کررہا ہے : عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،مقدمے میں مفرور بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کی یو اے ای سے وطن واپسی کےلیے نیب اقدامات کررہا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ  190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آچکا ہے،جس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو سزا سنائی گئی اور ملک ریاض کو مفرور اشتہاری قرار دیاگیا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،یہی وجہ ہےکہ عالمی میڈیا نے اس فیصلے پر کرپشن کی ہیڈلائنز دیں،اس کیس میں حکومت پاکستان کا ریکور کیاگیا پیسہ غلط استعمال کیاگیا۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایاکہ مقدمے میں مفرور ملک ریاض کی یو اے ای سے وطن واپسی کےلیے نیب اقدامات کررہا ہے،اس کے ساتھ ہی نیب واضح کرچکا ہے کہ دبئی میں ان کے منصوبے میں سرمایہ کاری منی لانڈرنگ کے زمرےمیں آئے گی۔

پی ٹی آئی کے کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے : رانا ثنا اللہ

رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کاکہنا تھاکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس تو ’اوپن اینڈ شٹ‘ کیس ہے، ملک ریاض کے خلاف نیب کےپاس کرپشن اور دھوکا دہی کے کئی مقدمات ہیں،جن کا مفرور ملزمان کو عدالت میں سامنا کرنا چاہیے۔

انہوں نے 190 پاؤنڈ کیس میں مذہب کارڈ استعمال کرنےکی کوششوں کی بھی مذمت کرتےہوئے کہاکہ اس میں ملوث تمام ملزمان کرپشن اور رشوت کا جواب دیں اور مذہب کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کریں۔

Back to top button