نیب نے نارووال جوڈیشل کمپلیکس کرپشن ریفرنس واپس لے لیا

نیب نے نارووال جوڈیشل کمپلیکس میں کرپشن پر دائر ریفرنس واپس لے لیا۔احتساب عدالت نمبر 1 کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی ریفرنس واپسی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

نیب کیجانب سے ریفرنس میں وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت 3 ملزمان کو نامزد کیا تھا۔احسن اقبال کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے پہلے ہی نیب ریفرنس سے کردیا تھا۔نیب نے ناروال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس چار سال بعد بند۔ریفرنس واپس لینے کی نیب کی  درخواست منظور کرلی گئی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کی۔وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہائیکورٹ پہلے ہی 2022 میں بری کر چکی۔سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کے خلاف بھی کیس ختم ہوگیا۔

نیب نے ناروال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس بند کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں نیب نے 23 دسمبر 2019 کو احسن اقبال کو گرفتار کیا،2ماہ سے زائد عرصہ حراست کے بعد ہائی کورٹ نے انہیں 25 فروری 2020 کو ضمانت دی تھی۔نیب نے 2020 میں ناروال سپورٹس سٹی ریفرنس دائر کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ارشد ندیم کی ملاقات

2022میں اس وقت کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے احسن اقبال کو بری کر دیا تھا۔

Back to top button