چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ارشد ندیم کی ملاقات

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے اولمپین ریکارڈ ہولڈر ارشد ندیم کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا سےگولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کی ملاقات جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔

چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاکستان کے لیے اولمپکس میں پہلا انفرادی طلائی تمغہ حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو سراہا۔

نیب نے نارووال جوڈیشل کمپلیکس کرپشن ریفرنس واپس لے لیا

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ارشد ندیم کے جذبے ، لگن اور محنت کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

Back to top button