بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی کرکٹ ٹیم کے کوچ بنیں گے؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے نام سے درخواست جمع کرادی گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کیلئے سچن ٹنڈولکر، نریندرا مودی اور ایم ایس دھونی سمیت کئی نامور افراد کے نام سے جعلی درخواستیں جمع کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کی تلاش کا کام شروع کر رکھا ہے جس کیلئے بھارتی بورڈ کو لگ بھگ 3 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان درخواستوں میں بھارتی ٹیم کے کوچ کیلئے کئی جعلی درخواستیں بھی جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے اور جعلی درخواستیں معروف لوگوں کے ناموں سے جمع کرائی گئی ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کو جن معروف لوگوں کے ناموں سے درخواستیں موصول ہوئی ان میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی، سچن ٹنڈولکر، سابق کپتان ایم ایس دھونی اور بھارتی سیاستدان امت شاہ سمیت متعدد نام شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے پھروفاق کو دھمکی دیدی

 

رپورٹس کے مطابق سال 2022 میں جب ہیڈ کوچ کی تلاش کیلئے درخواسیں مانگی گئی تھیں تب بھی صورتحال کچھ اسی طرح تھی اور اس وقت بھی 5 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں بہت سی معروف شخصیات کے نام پر بھیجی گئی جعلی درخواستیں تھیں۔

Back to top button