وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے پھروفاق کو دھمکی دیدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ فوری پیسے نہ ملے تو ردعمل کےلیے وفاق تیار رہے۔

صوبائی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارا بجٹ عوامی ہے، صوبائی بجٹ پہلے اس لیے پیش کیا کہ آئین نے اجازت دی ہے اور ہم تیار تھے۔وفاقی بجٹ کے بعد ہمارے بجٹ میں کوئی چیز کم نہیں ہوگی بلکہ ہمارا بجٹ تو بڑھے گا، رواں سال بجٹ تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے استفسار کیا کہ مہنگائی کرنے کے بعد پیسا جا کہاں رہا ہے؟ سابقہ فاٹا کے لوگ سوال کرتے ہیں، میں کیا کہوں کہ پیسےکون کھارہا ہے؟

لکی مروت،سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی مواد سے ٹکرا گی،کیپٹن سمیت 7جوان شہید

 

علی  نواز گنڈاپورکاکہنا تھا کہ  قبائلی عوام ابھی تک قربانی دے رہے ہیں، سابقہ فاٹا کے لوگ ہم سے گلہ کرتے ہیں، کیا ان کو جواب نہیں دینا۔سابقہ فاٹا کو اب تک 500 ارب میں سے 100 ارب روپے ملے، ہم پوچھتے ہیں کہ پیسا کہاں استعمال ہوا تو وہ کہتےہیں کہ یہ غیرذمہ دار ہیں۔بتایا جائے امن و امان کیسے بحال ہوگا؟ انسداد دہشت گردی کےلیے مختص 1 فیصد میں سے ایک پیسا نہیں دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ بتایا جائے کہ پیسے نہیں دیں گے تو امن و امان کیسے قائم ہوگا؟ فوری طور پر پیسے نہ ملے تو ردعمل کےلیے وفاق تیار رہے۔

اسمبلی اجلاس کے دوران بٹ گرام سے منتخب رکن اسمبلی ریاض خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف قرار داد منظور کی گئی۔

اپوزیشن ایم پی اے انجینئر سجاد کی پیش کردہ قرار داد میں قاتلانہ حملے کے ذمے داروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کہا کہ ریاض خان پر فائرنگ کے ذمے داروں تک پہنچ چکے ہیں، انہیں جلد ہی گرفتار کیا جائے گا۔

Back to top button