قومی اسمبلی :اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی بل 2024کثرت رائے سے منظور
قومی اسمبلی نےاسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل 2024 ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی۔
بل کے تحت یونین کونسل سطح پر منتخب نمائندوں کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل 2024 وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم نزیر تارڑ نے پیش کیا۔ترمیمی بل کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ایکٹ میں یونین کونسل کی سطح پر منتخب نمائندوں کی تعداد بڑھائی گئی ہے اس سے پہلے یونین کونسل میں صرف چیئرمین و وائس چیئرمین کے عہدے تھے ۔
ترمیم کے مطابق موجودہ بل میں چیئرمین و وائس چیئرمین کے ساتھ ساتھ پندرہ مزید نمائندے بھی منتخب ہوں گے یونین کونسل میں چیئرمین و وائس چیئرمین کے علاوہ نو ممبرز یونین کونسل بھی منتخب کئے جائیں گے ۔
نئی ترمیم کے تحت یونین کونسل سطح پر ایک کسان یا مزدور ایک اقلیت اور ایک نوجوان بھی منتخب کیا جائے گا۔
گورنرسندھ کی داتادربار حاضری،ملکی سلامتی کیلئے خصوص دعا
یونین کونسل کی سطح پر تین خواتین بھی منتخب کی جائیں گی یونین کونسل کی سطح پر کل سترہ نمائندے ووٹ لیکر منتخب ہوں گے۔۔