گورنرسندھ کی داتادربار حاضری،ملکی سلامتی کیلئے خصوص دعا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی داتادربار آمد ،پھول چڑھائے،ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کاکہنا تھا  کہ داتا کی نگری میں آیا ہوں پاکستان کی ترقی کے لیے دعا کی ہے۔اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم سب حضرت داتا گنج کے عرس پر جمع ہیں۔میں بھی کراچی سے یہاں پہنچا ہو ان کے وسیلہ سے اللہ تعالی سے پاکستان کی سلامتی معاشی ترقی بقا کی دعا کی،جس طرح دنیا میں ترقی ہورہی دعا گو ہوں کہ پاکستان بھی اس طرح ترقی کرے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ میرا یہاں مزار پرحاضری دینا اس لیے بھی جب میں گورنر سندھ کے منصب پر بھٹایا کوشش ہے کہ عوام اور ملکی مسائل حل کروں۔مجھے لگ رہا کہ پاکستان اب ترقی کرے گا۔جن کوللہ نے  منصب پر بٹھایاہے ان کی جنگ سیاسی برتری نہیں بلکہ ملکی وقومی ترقی ہے۔

قومی اسمبلی :اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی بل 2024کثرت رائے سے منظور

گورنر سندھ نے کہاکہ محترمہ مریم نواز دن رات بہترین صوبے کی بہتری ترقی کے لیے کام کررہی ہیں۔اللہ تعالی پاکستان کی ترقی میں حائل تمام رکاوٹ دور فرما دے۔

Back to top button