آئینی ترمیم کیلئےقومی اسمبلی کا اجلاس،سکیورٹی کے سخت انتظامات

آئینی ترمیم کے لیے آج قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ویڈیو بنانے پرپابندی ہوگی۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہناہےکہ آج کے اجلاس کیلئےسخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی اجلاس میں مہمانوں کےداخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پریس گیلری کارڈکےحامل میڈیا نمائندوں کوپارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت ہوگی، تاہم ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری نہیں کیےجائیں گے۔

ترجمان قومی اسمبلی کاکہناہےکہ اسپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ کی روشنی میں پریس گیلری میں ویڈیوبنانے پر بھی پابندی ہوگی۔

وزیراعظم کابیرو ن ملک کا دورہ ملتوی،بلاول آج دبئی روانہ ہوں گے

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سےجاری رولنگ  میں کہا گیاہے کہ پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری سے ویڈیو بنانےسےگریزکریں،کوئی ویڈیو بنائے گا تو اس کا موبائل فون ضبط کر لیا جائےگا۔

حکام کا بتانا ہے ہ اجلاس کےدوران قومی اسمبلی کےسکیورٹی اہل کار بھی پریسں گیلری میں موجود ہوں گے۔

واضح رہے قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 6بجے ہوگا۔

Back to top button