مبینہ زیادتی کیس میں قومی کرکٹر یاسر شاہ بے گناہ قرار
پاکستانی سپن بائولر یاسر شاہ کو مبینہ زیادتی کیس میں بے قصور قرار دے دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یاسر شاہ کا مبینہ زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں، اسلام آباد کے تھانہ شالیمار نے کرکٹر کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا۔
متاثرہ خاتون نے بھی اعتراف کیا کہ یاسر شاہ کا نام غلط بیانی کے باعث ایف آئی آر میں شامل ہوا، پولیس نے ایف آئی آر کی ضمنی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مدعیہ نے بھی یاسر شاہ کانام کیس سے نکالنے پر زور دیا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کیخلاف 14سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا۔
بابر اعظم کی خاتون کے ساتھ فرینک تصاویر پر سوالات
ایف آئی آر میں خاتون نے الزام عائد کیا کہ یاسرشاہ کے دوست فرحان نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی، ویڈیو بھی بنائی اورہراساں کیا، فرحان اور یاسر شاہ نے دھمکی دی کہ کسی کوبتایا تو ویڈیو وائرل کر دوں گا اور جان سے بھی مار دوں گا۔