کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری

نیپرا نے موسم سرما میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کے ساتھ کے الیکٹرک کیلئے صنعتی تعاون سے متعلق پیکیج میں توسیع کی درخواست منظور کر لی۔

کے الیکٹرک کے گھریلو، کمرشل، جنرل صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت 12 روپے 96 پیسے فی یونٹ ہوگی، کے الیکٹرک صارفین کیلئے رعایتی پیکچ کے فیصلہ کی سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی۔

نئے صارفین سمیت تمام بجلی صارفین کے لیے زائد کھپت پر بجلی کے ریٹ 12روپے 96 پیسے فی یونٹ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رعایتی پیکج کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے 28 فروری 2022 تک ہوگا۔

ماہانہ مثبت فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیا جائے تاہم اس پیکج میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا، صنعتی صارفین کے لیے بجلی 12روپے 96 پیسے فی یونٹ ہوگی۔

یہ نرخے مارچ 2019 سے فروری 2020 کے مقابلے زیادہ بجلی کی کھپت پر قابل عمل ہوں گے، نئے صنعتی صارفین کے لیے بھی بجلی کے زیادہ کھپت پر فی یونٹ ریٹ 12 روپے 96 پیسے ہوں گے۔

10 کروڑ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کا سنگ میل عبور

انڈسٹریل سپورٹ پیکیج کا اطلاق یکم جولائی2021 سے 31 اکتوبر 2023 تک ہوگا جبکہ مالی سال 2022 میں زیرو ریٹڈ گیٹیگری کے صنعتی صارفین پر پیکچ کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسے یکم نومبر 2021 سے 28 فروری 2022 تک موسم سرما کے 4 مہینوں میں ڈسکوز کے رہائشی، کمرشل اور جنرل سروسز صارفین کے لیے سرمائی مراعاتی پیکج کی منظوری پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

 

Back to top button