ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مجوزہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹیم 27 جولائی کو امریکا روانہ ہوگی، جہاں ٹی ٹوئنٹی میچز 31 جولائی، 2 اگست اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے، جب کہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول کیے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کی بھی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سکواڈ:
سلمان علی آغا قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ حارث رؤف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بنگلا دیش کے خلاف اسکواڈ میں شامل عباس آفریدی، سلمان مرزا اور احمد دانیال کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی 15 رکنی سکواڈ میں شامل ہیں۔
ون ڈے سکواڈ:
محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل ہیں۔ فخر زمان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی ون ڈے ٹیم میں شامل ہیں۔
