جعفر ایکسپریس حملہ : سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتےہیں، ٹرین کے مسافروں کو یرغمال بنانے کی صورت حال پر نظر رکھےہوئے ہیں۔

سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے مطالبہ کیاکہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیاجائے۔

اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کی روک تھام کےلیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن میں 155 مسافر بازیاب، 27 دہشت گرد ہلاک

یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے ک بعد سے اب تک سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ روز شروع کیےگئے آپریشن میں اب تک 155 یرغمال مسافروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے جب کہ 27 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کےمطابق 37 زخمیوں کو طبی امداد کےلیے روانہ کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کےمطابق دہشت گردوں نے خودکش بمباروں کو یرغمالی مسافروں کے پاس بٹھادیا ہے۔

Back to top button