ایک حکومتی سال میں جو کچھ کرسکتے تھے ہم نے کر کے دکھایا : مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا ہےکہ اس حکومت کےایک سال میں جو کچھ کرسکتے تھے وہ کیا ہے۔
سندھ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پربریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ گزشتہ ایک سال میں سندھ حکومت نے بہت سے عوامی منصوبےشروع کیے،کوشش کی ہےکہ گورننس میں ڈیجیٹلائزیشن لائی جائے۔
انہوں نےبتایاکہ پچھلے سال بلاول بھٹو نے سندھ ہاری کارڈ کا اجرا کیا تھا اورایک سال میں تقریباً 10ارب روپے ایک لاکھ سےزائد ہاریوں کو دے چکے ہیں۔
آئی ایم ایف مذاکرات : بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد
مراد علی شاہ نےمزید بتایاکہ طلبہ کے لیے پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام شروع کیا، اس پروگرام سے 3 جامعات میں 11 ہزار 71 طلبہ نےگریجویٹ کیا جب کہ آئی ٹی میں ہم نے 3 پورٹلز بنائے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سندھ پیپلزہاؤسنگ فار فلڈ افیکٹیز ہمارا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے جب کہ کراچی میں میں بھی ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے، گھوٹکی میں زرعی ریسرچ سینٹرقائم کیا گیا ہے،ڈرون کے ساتھ دیہاتوں کی ڈیجیٹل میپنگ کی جارہی ہے۔
مراد علی شاہ نےکہاکہ ایک سال میں جوکچھ کرسکتے تھے وہ کیا، ہم قائداعظم اورذوالفقارعلی بھٹو کے ویژن کو آگے بڑھارہےہیں۔