آئی ایم ایف مذاکرات : بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نےایس آئی ایف سی کی طرف سےبین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پرٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد کردیا۔

تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف حکام کی وزارت خزانہ اور ایس آئی ایف سی حکام سےملاقات ہوئی جس دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرکے پل کا کردار ادا کررہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایس آئی ایف سی کی طرف سےبین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پرٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد کردیا۔

ذرائع کےمطابق پاکستانی حکام نےچاغی سےگوادر تک ریلوے ٹریک کے منصوبے پرٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔

سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 12 فیصد پربرقرار

 

ذرائع کاکہنا ہےکہ ریکوڈک سے نکلنے والی معدنیات کی گوادر تک ٹرانسپورٹ کے لیےریلوے ٹریک کی ضرورت ہے، ریکوڈک سےنکلنے والے منرلزکی گوادرتک ٹرانسپورٹ کیلئے بالکل نئی لائن تعمیر کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق چاغی۔گوادرریل منصوبے پر وزارت خزانہ، وزارت ریلوے اورایس آئی ایف سی نے فزیبیلٹی اسٹڈی کی، سرمایہ کار ممالک اس منصوبےمیں سرمایہ کاری پر سرکاری گارنٹی مانگ رہے ہیں مگر قرض پروگرام میں رہتے ہوئےحکومت پاکستان ہر سرمایہ کاری پر ریاستی گارنٹی نہیں دے سکتی۔

ذرائع کا مزید بتانا ہےکہ ایس آئی ایف سی حکام نے آئی ایم ایف وفد کوسرمایہ کاری، گورننس، اسٹرکچر پر بھی بریفنگ دی۔

Back to top button