یوکرین تنازع : فیصلے واشنگٹن یا کیف سے نہیں ماسکو سے آئیں گے، روسی وزارت خارجہ

یوکرین سے 30 روزہ جنگ بندی اور امن کی بحالی سےمتعلق زیرگردش خبروں پرروسی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ یوکرین تنازع پرماسکو اپنے فیصلے خود لے گا۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق روس سے 30 روز کی عبوری جنگ بندی اور امن بحالی کےلیے امریکی تجویز پر یوکرین رضامند ہو گیا ہے،امریکا کی جنگ بندی کی تجویز سعودی عرب میں یوکرین اورروس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں سامنےآئی تھی۔

یوکرین کے صدر نے تلخ کلامی پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی : امریکی صدر کے مندوب کا دعویٰ

 

اب اس حوالےسےترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے روس یوکرین تنازع کےمعاملےمیں اپنے فیصلےخود لے گا، یوکرین پراہم خبریں امریکا یا یوکرین سے نہیں بلکہ ماسکو سے آئیں گی۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہےروسی فیڈریشن کی پوزیشن فیڈریشن سےباہر طےنہیں ہوتی،کچھ فریقین، معاہدوں اور کوششوں کےسبب روسی فیڈریشن کی پوزیشن باہر طےکرنےکی کوشش کر رہے ہیں لیکن کسی بھی معاملے پر رسی فیڈریشن کی پوزیشن روسی فیڈریشن کے اندر ہی طے ہوتی ہے۔

Back to top button